Ye Watan Tumhara Hai

Album cover art for "Ye Watan Tumhara Hai" by Mehdi Hassan

Mehdi Hassan - Pop, Nazm (Poetry) - نظم

Ye Watan Tumhara Hai

0 Plays

Duration: 3:08

View ArtistView Album

Lyrics

Language:

[Chorus] یہ چمن تمہارا ہے، تم ہو نغمہ خواں اسکے یہ وطن تمہارا ہے، تم ہو پاسبان اسکے [Verse 1] اس چمن کے پھولوں پر رنگ و آب تم سے ہے اس زمیں کا ہر ذرہ آفتاب تم سے ہے یہ فضا تمہاری ہے، بحر و بر تمہارے ہیں کہکشاں کے یہ اجالے، رہ گزر تمہارے ہیں [Chorus] یہ وطن تمہارا ہے، تم ہو پاسبان اسکے [Verse 2] اس زمیں کی مٹی میں خون ہے شہیدوں کا ارضِ پاک مرکز ہے قوم کی امیدوں کا نظم و ضبط کو اپنا میرِ کارواں جانو وقت کے اندھیروں میں اپنا آپ پہچانو [Chorus] یہ وطن تمہارا ہے، تم ہو پاسبان اسکے [Verse 3] یہ زمیں مقدس ہے ماں کے پیار کی صورت اس چمن میں تم سب ہو برگ و بار کی صورت دیکھنا گنوانا مت، دولتِ یقیں لوگو یہ وطن امانت ہے اور تم امیں لوگو [Chorus] یہ وطن تمہارا ہے، تم ہو پاسبان اسکے [Verse 4] میرِ کارواں ہم تھے، روحِ کارواں تم ہو ہم تو صرف عنواں تھے، اصل داستاں تم ہو نفرتوں کے دروازے خود پہ بند ہی رکھنا اس وطن کے پرچم کو سربلند ہی رکھنا [Chorus] یہ وطن تمہارا ہے، تم ہو پاسباں اسکے یہ چمن تمہارا ہے، تم ہو نغمہ خواں اسکے یہ وطن تمہارا ہے، تم ہو پاسبان اسکے

Rate this song

Rate this song

0/5.0 - 0 Ratings

5
0.0% (0)
4
0.0% (0)
3
0.0% (0)
2
0.0% (0)
1
0.0% (0)

Loading comments...

Credits

Credits Not Found