Yun Zindagi Ki Raah Mein (from ”Aag”)

Album cover art for "Yun Zindagi Ki Raah Mein (from ”Aag”)" by Mehdi Hassan

Mehdi Hassan - Pop, Lollywood

Yun Zindagi Ki Raah Mein (from ”Aag”)

2 Plays

Duration: 4:46

View ArtistView Album

Lyrics

Language:

[Chorus] یوں زندگی کی راہ میں ٹکرا گیا کوئی یوں زندگی کی راہ میں اک روشنی اندھیروں میں بکھرا گیا کوئی یوں زندگی کی راہ میں [Verse 1] وہ حادثہ، وہ پہلی ملاقات، کیا کہوں کتنی عجب تھی صورتِ حالات، کیا کہوں وہ قہر، وہ غضب، وہ جفا مجھ کو یاد ہے وہ اُس کی بے رُخی کی ادا مجھ کو یاد ہے مٹتا نہیں ہے، ذہن پہ یوں چھا گیا کوئی [Refrain] یوں زندگی کی راہ میں ٹکرا گیا کوئی یوں زندگی کی راہ میں [Verse 2] پہلے مجھے وہ دیکھ کے برہم سی ہو گئی پھر اپنے ہی حسین خیالوں میں کھو گئی بے چارگی پہ میری اُسے رحم آ گیا شاید میرے تڑپنے کا انداز بھا گیا سانسوں سے بھی قریب میرے آ گیا کوئی [Refrain] یوں زندگی کی راہ میں ٹکرا گیا کوئی یوں زندگی کی راہ میں [Verse 3] یوں اُس نے پیار سے میری بانہوں کو چھو لیا منزل نے جیسے شوق کی راہوں کو چھو لیا اک پل میں دل پہ کیسی قیامت گزر گئی رگ رگ میں اُس کے حسن کی خوشبو بکھر گئی زلفوں کو میرے شانے پہ لہرا گیا کوئی [Refrain] یوں زندگی کی راہ میں ٹکرا گیا کوئی یوں زندگی کی راہ میں [Verse 4] اب اِس دلِ تباہ کی حالت نہ پوچھیے بے نام آرزوؤں کی لذت نہ پوچھیے اک اجنبی تھا، روح کا ارمان بن گیا اک حادثہ تھا، پیار کا عنوان بن گیا منزل کا راستہ مجھے دکھلا گیا کوئی [Refrain] یوں زندگی کی راہ میں ٹکرا گیا کوئی یوں زندگی کی راہ میں

Rate this song

Rate this song

0/5.0 - 0 Ratings

5
0.0% (0)
4
0.0% (0)
3
0.0% (0)
2
0.0% (0)
1
0.0% (0)

Loading comments...

Credits

Writers
  • Masroor Anwar