Tum Mil Gaye

Lyrics
Language:
[Chorus] تم دور تھے، تو کیا ہوا؟ تم مل گئے، تو کیا ہوا؟ ویرانیاں کم نہ ہوئیں تنہا تھا میں، تنہا رہا تم دور تھے، تو کیا ہوا؟ تم مل گئے، تو کیا ہوا؟ [Verse 1] اک آس تھی تم آؤ گے تو زندگی کِھل جائے گی اک بار دیکھو گے ادھر تو روشنی مل جائے گی جب آ گئے تو کیا ہوا؟ آنکھیں میری جلتی رہیں اور دل میرا بُجھتا گیا [Chorus] تم دور تھے، تو کیا ہوا؟ تم مل گئے، تو کیا ہوا؟ [Verse 2] یہ تو کوئی ملنا نہیں کہ فاصلے ہوں درمیان خاموشیاں دونوں طرف تنہائیاں دونوں طرف ہو راستہ تو ایک ہی پر ہمسفر ہو اجنبی کس کام کا جینا ہوا؟ [Chorus] تم دور تھے، تو کیا ہوا؟ تم مل گئے، تو کیا ہوا؟ ویرانیاں کم نہ ہوئیں تنہا تھا میں، تنہا رہا تم دور تھے، تو کیا ہوا؟ تم مل گئے، تو کیا ہوا؟
Rate this song
0/5.0 - 0 Ratings
5
0.0% (0)
4
0.0% (0)
3
0.0% (0)
2
0.0% (0)
1
0.0% (0)
Loading comments...
Credits
- Writers
- Shoaib Mansoor