Dasht-E-Tanhai

Album cover art for "Dasht-E-Tanhai" by Meesha Shafi

Meesha Shafi - Pop, Nazm (Poetry) - نظم

Dasht-E-Tanhai

0 Plays

Duration: 6:47

View ArtistView Album

Lyrics

Language:

[Chorus] دشتِ تنہائی میں، اے جانِ جہاں، لرزاں ہیں دشتِ تنہائی میں، اے جانِ جہاں، لرزاں ہیں تیری آواز کے سائے، تیرے ہونٹوں کے سَراب دشتِ تنہائی میں، دُوری کے خس و خاک تلے کِھل رہے ہیں تیرے پہلُو کے سمن اور گلاب دشتِ تنہائی میں، اے جانِ جہاں، لرزاں ہیں تیری آواز کے سائے، تیرے ہونٹوں کے سَراب دشتِ تنہائی میں، دُوری کے خس و خاک تلے کِھل رہے ہیں تیرے پہلُو کے سمن اور گلاب [Verse 2] اُٹھ رہی ہے کہیں قربت سے تیری سانس کی آنچ اُٹھ رہی ہے کہیں قربت سے تیری سانس کی آنچ اپنی خوشبو میں سُلگتی ہوئی مدھم مدھم دور اُفق پار، چمکتی ہوئی قطرہ قطرہ گر رہی ہے تیری دلدار نظر کی شبنم [Verse 3] اس قدر پیار سے، اے جانِ جہاں، رکھا ہے اس قدر پیار سے، اے جانِ جہاں، رکھا ہے دل کے رُخسار پہ اس وقت تیری یاد نے ہاتھ یوں گُماں ہوتا ہے، گرچہ ہے ابھی صبحِ فراق ڈھل گیا ہجر کا دن، آ بھی گئی وصل کی رات [Interlude] [Chorus] دشتِ تنہائی میں، اے جانِ جہاں، لرزاں ہیں تیری آواز کے سائے، تیرے ہونٹوں کے سَراب دشتِ تنہائی میں، دوری کے خس و خاک تلے کِھل رہے ہیں تیرے پہلُو کے سمن اور گلاب

Rate this song

Rate this song

0/5.0 - 0 Ratings

5
0.0% (0)
4
0.0% (0)
3
0.0% (0)
2
0.0% (0)
1
0.0% (0)

Loading comments...

Credits

Writers
  • Faiz Ahmed Faiz