Ae Ishq Hamein Barbaad Na Kar

Album cover art for "Ae Ishq Hamein Barbaad Na Kar" by Nayyara Noor

Nayyara Noor - Pop, Classical Music

Ae Ishq Hamein Barbaad Na Kar

0 Plays

Duration: 4:28

View ArtistView Album

Lyrics

Language:

[Chorus] اے عشق ہمیں برباد نہ کر برباد نہ کر اے عشق ہمیں برباد نہ کر برباد نہ کر اے عشق ہمیں برباد نہ کر برباد نہ کر [Verse 1] اے عشق نہ چھیڑ آ کے ہمیں ہم بھولے ہوؤں کو یاد نہ کر پہلے ہی بہت ناشاد ہیں ہم تُو اور ہمیں ناشاد نہ کر قسمت کا ستم ہی کم نہیں کچھ یہ تازہ ستم ایجاد نہ کر یوں ظلم نہ کر، بیداد نہ کر [Chorus] اے عشق ہمیں برباد نہ کر برباد نہ کر [Verse 2] راتوں کو اُٹھ اُٹھ کر روتے ہیں رو رو کے دعائیں کرتے ہیں آنکھوں میں تصور، دل میں خلش سر دُھنتے ہیں آہیں بھرتے ہیں اے عشق، یہ کیسا روگ لگا جیتے ہیں نہ ظالم مرتے ہیں ان خوابوں سے یوں آزاد نہ کر [Chorus] اے عشق ہمیں برباد نہ کر برباد نہ کر [Verse 3] جس دن سے بندھا ہے دھیان تیرا گھبرائے ہوئے سے رہتے ہیں ہر وقت تصور کر کر کے شرمائے ہوئے سے رہتے ہیں کمہلائے ہوئے پھولوں کی طرح کمہلائے ہوئے سے رہتے ہیں پامال نہ کر، بیداد نہ کر [Chorus] اے عشق ہمیں برباد نہ کر برباد نہ کر اے عشق ہمیں برباد نہ کر برباد نہ کر

Rate this song

Rate this song

0/5.0 - 0 Ratings

5
0.0% (0)
4
0.0% (0)
3
0.0% (0)
2
0.0% (0)
1
0.0% (0)

Loading comments...

Credits

Writers
  • Akhtar Shirani